9 شوال المکرم, 1446 ہجری
Tuesday, April 8, 2025
سیالکوٹ
بھڑتھ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں سرپرست و شخصیات اجتماع کا سلسلہ
Mon, 7 Mar , 2022
3 years ago
گزشتہ
دنوں سیالکوٹ کے علاقے بھڑتھ میں قائم مدرسۃ المدینہ (گوندل روڈ) میں سرپرست و
شخصیات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ صوبہ ٔپنجاب کےذمہ دار احمد رضا
عطاری نے ”اولاد کی تربیت اور علمِ دین سیکھنے “کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیانکیا۔اس اجتماعِ پاک میں مدرسۃ المدینہ کے ناظم صاحب اور
اَساتذۂ کرام بھی شریک تھے ۔
بعد ازاںسیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نِگران حاجی
محمد سجاد عطاری نے شرکائے اجتماع کو مدرسۃ المدینہ میں اپنے بچوں کے مزید داخلوں
کا ذہن دیا اور رمضان عطیات کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی ۔
مزید ڈسٹرکٹ
نگران سیالکوٹ نے مدرسۃ المدینہ بَھڑتھ کےنمایاں کارکردگی
والے بچوں میں اِنعامات تقسیم کئےاور آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:
محمد عادِل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس)