حدیث مبارکہ :

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: "طلب العلم فریضہ علی کل مسلم " یعنی علم کا حاصل کرناہر مسلمان پر فرض ہے" ۔حدیث مبارکہ : جو شخص علم کی طلب میں چلتا ہے اس کے لیے فرشتے پر بچھا دیتے ہیں ( بزرگانِ دین کا شوق علم دین)

راہِ علم کا سفر آسان نہیں مگر شوق کی سواری پاس ہو تو دشواریاں منزل تک پہنچتے میں رکاوٹ نہیں بنتیں ہمارے بزرگانِ دین رحمہم اللہ بڑے شوق سے علمِ دین حاصل کیا کرتے ، چند حکایات ملاحظہ ہوں۔

امام مسلم کا شوقِ علم:

ایک دن کسی علمی مجلس میں حدیث پاک کی مشہور کتاب مسلم سریف کے مؤلف امام مسلم بن حجاج قشیری علیہ الرحمۃ سے کسی حدیث کے بارے میں استفسار کیا گیا تو آپ نے گھر آکر وہ حدیث تلاش کرناشروع کردی قریب ہی کھجوروں کا ٹوکرا بھی پڑا ہوا تھا آپ حدیث کی تلاش کے دوران ایک ایک اٹھا کر کھاتے رہے دورانِ مطالعہ امام مسلم کے استقرار اور انہماک کا یہ عالم تھا کہ کھجوروں کی مقدار کی جانب آپ کی توجہ نہ ہوسکی اورسارا ٹوکرا خالی ہوگیا غیر ارادی طور پر زیادہ کھجوریں کھانے کی وجہ سے آپ بیمار ہوگئے اور اسی مرض میں آپ کا انتقال ہوگیا( تہذیب التہذیب ج ۸، ص ۱۵۰ مطبوعہ بیروت)

اعلیٰ حضرت کا شوق علم:

اعلیٰ حضرت مجدددین و ملت شاہ امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے شوق مطالعہ اور ذہانت کا بچپن ہی سے یہ عالم تھا کہ استاذسے کبھی چوتھائی کتاب سے زیادہ نہیں پڑھی بلکہ استاذ سے پڑھنے کے بعدبقیہ تمام کتاب کا خود مطالعہ کرتے اور یاد کرکے سناد یا کرتے اسی طرح دو جلدوں پر مشتمل "العقود الدریہ" جیسی ضخیم کتاب ایک رات میں مطالعہ فرمالی (حیات اعلیٰ حضرت ج۱، ص ۷۰تا۲۱۳ مطبوعہ مکتبہ المدینہ باب المدینہ کراچی)

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوت اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِ غفار مدینہ کا

حضرت ایوب انصاری،امام شیبانی کا شوق مطالعہ :

حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مدینہ منورہ سے مصر کا سفر اختیار اس لیے کیا کہ حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث سنیں، حضرت امام شیبائی علیہ الرحمہ ہمیشہ شب بیدار کیا کرتے تھے آپ مختلف کتابوں کا مطالعہ کیا کرتے تھے۔ جیسے آپ کو نیند آنے لگتی تو منہ پر پانی کے چھینٹے مارتے تاکہ نیند ختم ہوجائے، آپ کو مطالعہ کا اس قدر شوق تھا کہ آپ نے رات کے تین حصے کیے تھے ایک عبادت کا حصہ ایک مطالعہ کا اور ایک حصہ آرام کا تھا۔

عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمۃ کو شوق مطالعہ :

حضرت شاہ عبدالحق محدث دہلوی اس قدر شوق سے مطالعہ کرتے تھے کہ دوران مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے چھو کر جھلس جاتے لیکن مطالعہ میں مگن ہونےکی وجہ سے آپ کو پتا ہی نہیں چلتا۔

امیر اہلسنت کا شوق مطالعہ :

امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو مطالعہ کا اس قدر شوق ہے کہ آپ نے اپنے گھر میں ایک کتاب (کتب خانہ)

بنایا اور اس میں سیکڑوں کتابیں اپنے علم کے گوہر و نایاب سائے ہوئے ہیں
افسوس جہاں آج کل دور اسلاف کی اور بہت سے واقعات مٹتے جارہے ہیں وہیں مطالعے کا شوق بھی ناپید ہوچکا ہے ، بہت ہی کم لوگ ایسے ہیں چو اپنے قیمتی وقت کی قدر کرتے ہیں اور دینی مطالعہ کرتے ہیں

سوشل میڈیا میں گم ہو کر لوگ اپنا بہت ہی زیادہ وقت ضائع کررہے ہیں، دعوت اسلامی جہاں اور بہت کچھ عطا کررہی ہے وہیں امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک رسالہ بھی عطا کررہے ہیں۔