فیصل آباد، پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 27 اکتوبر 2025ء کو سہ ماہی سنتوں بھرا اجتماع“ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔

تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس اجتماعِ پاک کی ابتدا میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے Importance of Being Available (دستیاب رہنے کی اہمیت) اور شعبہ تعلیم کے رکن سیّد انس علی عطاری نے Connecting Duties with Educational Purpose (ذمہ داریوں کو تعلیم کے مقصد سے جوڑنا) کے موضوعات پر شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

اسی طرح رکنِ شعبہ مولانا سلمان عطاری مدنی نے شعبے کے کام میں جدید ٹیکنالوجی اور AI (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے استعمال کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

آخر میں شفٹ تعلیمی معاملات میں مزید بہتری لانے، طلبہ کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کرنے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)