لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 9 دسمبر 2024ء کو ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران(مفتشین) کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں ڈویژن سطح کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی نے مفتشین سے شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحت افراد کو باصلاحیت اور ٹیکنیکلی اعتبار سے مضبوط بنانے نیز اپنی طرح مضبوط متبادل اسلامی بھائی تیار کرنے کا ذہن دیا۔

تعلیمی امور ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کا ماہانہ کورسز جائزہ فارم بنانے اور ہر ماہ اپنے مدرسین کے ماہانہ مدنی مشورے میں ان کو تعلیمی اہداف دینے کے بارے میں مشاورت کی۔

اسی طرح رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے دورانِ تفتیش مدرسین کے اندازِ تدریس میں بہتری لانے کے طریقے پر مفتشین کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)