پنجاب پاکستان کے رہائشی علاقے شیخم ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے تحت 19 مئی 2022ء بروزجمعرات بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں للیانی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ضلع قصور ذمہ دارصغیر عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مارکیٹ و مساجد کے مدارس المدینہ بالغان کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے معلمین کی تربیت کرتے ہوئے مدرسۃا لمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائیوں کو اپنی فصل کا عشر دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح نگرانِ کابینہ خالد محمود عطاری نےشیخم میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کھولنے کے حوالے سے دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ:شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)