دعوتِ اسلامی کی مجلس دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں مصر سے تعلق رکھنے والے P.H.D اسکالرزاور پروفیسرز نے راولپنڈی کے علاقے6th روڈ میں قائم دارالمدینہ بوائز کیمپس کا وزٹ کیا۔اس موقع پر دارالمدینہ کے پرنسپل اور ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا اور انہیں مختلف کلاسز کا وزٹ کروایا۔ ذمہ داران نے دارالمدینہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی 84 شاخیں قائم ہیں جن میں بچوں اور بچیوں کو دینی و دنیوی تعلیم دی جارہی ہے۔ وزٹ کے دوران انہیں طلبہ کے تیار کردہ مختلف پروجیکٹس بھی دکھائے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے اسلام کی بنیادی باتوں کے متعلق سوالات کئے اور درست جوابات دینے والے طلبہ کو تحائف بھی پیش کئے۔آخر میں تاثرات دیتے ہوئےانہوں نے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کی خدمات کو سراہا اور اس کی کاوشوں کو دورِ جدید کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔(رپورٹ:محمد علی رضا عطاری، شعبہ نصاب سازی)