سرگودھا میں
تعلیمی شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ
گرلز کا مشورہ
دعوت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں تعلیمی شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ گرلز کا مشورہ
منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز اور گھر درس
کے اہداف دیئے نیز دینی کام کرنے، اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور ہر
جگہ پردے کی پابندی رکھنے کا ذہن دیا۔آخر
میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔
٭دوسری جانب سرگودھا میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں مختلف لیڈی ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کو اچھے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شارٹ کورسز کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں
پڑھنے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔