9 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 اپریل 2021ء بروز اتوار باغ زون کشمیر Rise College Hajira میں موٹیویشنل سیشن ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی حمزہ مختار عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز سے آگاہ کیا۔ اس موقع
پر فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کورسز کے بارے میں معلومات دیں
اور شرکا کو دینی تعلیم کےلئے آن لائن کورسز کا ذہن دیا۔(رپورٹ: حمزہ مختار
عطاری)