دنیا بھر میں دینی کام کرنے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 11 مارچ 2023ء کو راولپنڈی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی سٹی اور ٹاؤنز نگران سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سٹی نگران محمد اسلم عطاری نے رمضان ڈونیشن، اعتکاف اور ہفتہ وار اجتماع میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف کے لئے بھر پور تیاری کرنے کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں سے تبادلہ ٔ خیال کیا جس پر انہوں نے بھر پور تیاری کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدبلال عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)