اسلامی بہنوں کے شعبے کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رحیم یارخان زون، کابینہ صادق آ باد ڈویژن سنجر پور میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو سنت کے مطابق میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کا کفن دفن ٹیسٹ کے متعلق ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ کے حوالے سے اچھی اچھی نیت پیش کیں۔