قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) (پ18، المومنون: 1 ،2) ترجمہ کنز العرفان: بیشک ایمان والے کامیاب ہوگئے۔ جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔اس آیت میں ایمان والوں کو بشارت دی گئی ہے کہ بیشک وہ اللہ کے فضل سے اپنے مقصد میں کامیاب اور ہمیشہ کے لیے جنت میں داخل میں ہوکر ہر نا پسندیدہ چیز سے نجات پاجائیں گے۔

ایمان والوں کا اس آیت میں ایک وصف یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ خشوع وخضوع سے نماز ادا کرتے ہیں اس وقت انکے دلوں میں اللہ کا خوف ہوتا ہےاور انکے اعضا ساکن ہوتے ہیں۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳) (پ18، المومنون: 3) ترجمہ کنز العرفان: اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔اس آیت میں ایمان والوں کا ایک وصف یہ بیان کیا گیا ہے کہ وہ ہر لہو اور باطل سے بچے رہتے ہیں۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴) (پ 18، المومنون: 4) ترجمہ کنز الایمان: اور وہ کہ زکوٰۃ دینے کا کام کرتے ہیں۔ اس آیت میں بھی ایمان والوں کا ایک وصف بیان ہوا کہ ایمان والے پابندی کے ساتھ اپنے مالوں پر فرض ہونے والی زکوة ادا کرتے ہیں۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ(۵) (پ18، المومنون:5) ترجمہ کنز العرفان: اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ایمان والے زنا اور زنا کے اسباب و لوازمات وغیرہ حرام کاموں سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔

6،5۔ وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ(۸) (پ 18، المومنون: 8) ترجمہ کنز الایمان: اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی رعایت کرتے ہیں۔ اس آیت میں ایمان والو کے دو وصف بیان کیے گئے ہیں ایک تویہ کہ جن انکے اس امانتیں رکھوائی جائیں تو اس میں خیانت نہیں کرتے دوسرا یہ کہ ایمان والے جس سے وعدہ کرتے ہے اسے پورا بھی کرتے ہیں۔

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ یُحَافِظُوْنَۘ(۹) (پ 18، المومنون: 8) ترجمہ کنز الایمان: اور وہ جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں۔ مومن وہ جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں انہیں ان کے وقتوں میں شرائط و آداب کے ساتھ پابندی سے ادا کرتے ہیں اور فرائض وواجبات سنن و مستحبات سب کی نگہبانی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کثیر صفات ہیں جو رب تعالیٰ نے قرآن پاک میں بیان فرمائی۔ جیسے

8۔ ایمان والے تقوی اور پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں۔

9۔ ایمان والے رب تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔

10۔ ایمان والے روزہ رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

ایمان والو کے لیے جنت کی بشارت ہے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان صفات کو اپنانے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامینﷺ