قرآن
کریم، فُرقانِ حمید جو کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف
سے پیارے آقا محمد مصطفیٰ صلى الله
عليه وسلم کا معجزہ ہے، اس کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کو پڑھانے، چُھونے، سُننے اور پکڑنے کی بھی برکتیں ہیں، یہ رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لئے مکمل ہدایت ہے، آئیے اِسی ضمن میں ایک
عاشقِ قرآن کی حکایت سنتے ہیں:
واہ کیا بات ہے عاشقِ قرآن کی:
حضرت
سیّدنا ثابت بنانی قدس سِرہ النورانی
روزانہ ایک بار ختمِ قرآن پاک فرماتے تھے، ہمیشہ روزہ رکھتے، قیامُ الّلیل فرماتے، جس مسجد سے گزرتے اس میں دو رکعت ضرور پڑ ھتے، تحدیثِ نعمت کے طور پر فرماتے" میں نے جامع
مسجد کے ہر سُتون کے پاس قرآن پاک کا ختم اور بارگاہِ الہی میں گر یہ کیا ہے،
" نمازو تلاوت کے ساتھ آپ کو خصوصی محبت تھی، پھر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا
ہے، چنانچہ وفات کے بعد دورانِ تدفین
اچانک ایک اینت سِرک کر اندر چلی گئی تو جب اینٹ اُٹھانے کے لئے جھُکے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ قبر میں کھڑے ہو کر نماز
پڑھ رہے ہیں، گھر والوں سے جب معلوم کیا گیا،
تو شہزادی صاحبہ نے بتایا"کہ والدِ
محترم روز دعا فرمایا کرتے تھے، کہ یا اللہ اگر تو کسی کو وفات کے بعد قبر میں
نماز پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے تو مجھے بھی مشرف فرما نا۔
یہ
بھی منقول ہے کہ جب بھی لوگ آپ رحمۃ اللہ
علیہ کے مزارِ پُرانوار سے گزرتے تو قبرِانور سے قرآن پاک کی آواز آ رہی ہوتی۔سبحان اللہ عزوجل
معلوم
ہوا کہ جب قرآن پڑھنے کا یہ اَجر وثمر ہے تو قرآن سکھانے کا کیا اَجر ہو گا، جب کہ قرآن سکھانا تو صدقہ جاریہ بن جاتا ہے کہ
جس کو سکھایا جب تک وہ بندہ پڑھتا رہے گا،
ثواب ملتا رہے گا۔
بہترین شخص :
نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ
وَ عَلَّمَہٗ۔"یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔"
قران شفاعت کر کے جنت میں لے جائے گا :
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہےکہ نبی اکرم، نورِ مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:"جس
شخص نے قرآن سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ
قرآن پاک میں ہے، اُس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"
تلاوت کا جذبہ عطا کر الہی عزوجل
معاف فرما میری خطا ہر الہی عزوجل
سبحان اللہ! جب آقا صلى الله عليه وسلم کے اِن الفاظ سے بشارت مل
گئی تو اب کسی شک کی گنجائش ہی نہیں، کون
مؤمن، کون عاشقِ رسول نہ چاہے گا کہ اسے یہ اِنعام واکرام ملے، بے شک ہر مؤمن کی یہی آرزو
ہے کہ شفاعت پا کر جنت میں داخل ہو تو ہمیں
بھی چاہئے کہ ایک عظیم جذبے کے تحت تعلیمِ
قرآن کو پھیلائیں اور اس کے فضائل حاصل کریں۔
الٰہی خوب دیدے شوق قرآن کی تلاوت کا
شرف دے گنبد خضراء کے سائے میں شہادت کا