یہی ہے آرزوتعلیمِ قرآں عام ہو جائے
تلاوت کرنا صبح و شام میرا کام ہو جائے
قرآن
مجید فرقانِ حمید اللہ ربّ الانام
عزوجل کا مبارک کلام ہے، اس کا پڑھنا پڑھانا، سننا سنانا سب ثواب کا کام ہے، قرآن پاک پڑھانے
کے فضائل کے تو کیا ہی کہنے!
سبحان اللہ! قرآن پاک پڑھانے کے فضائل توکئیں
احادیث کریمہ میں وارد ہوئے ہیں، جیسا کہ
کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ۔"یعنی
تم میں سے بہترین شخص وہ ہے، جس نےقرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔"
( صحیح البخاری، ج3، ص41 ، حدیث 5087)
حدیث
مبارکہ میں قرآن پڑھنے اور پڑھانے والے کو بہترین شخص کہا گیا ہے، ہمیں بھی دیکھنا چاہئے کہ کیا ہم بھی اس بہترین لسٹ
میں شامل ہیں۔
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم، رحمتِ عالم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم، رسولِ محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:"جس
شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے، اُس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"(تلاوت کی فضیلت، ص 6، تاریخ دمشق لابن عساکر، ج8، ص3، المعجم الکبیر للطبرانی، ج10، ص 198)
الٰہی خوب دیدے شوق قرآن کی تلاوت کا
شرف دے گنبد
خضرا ءکے سائے میں شہادت کا
حضرت
انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ نبی کریم، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس شخص
نے قرآن مجید کی ایک آیت یا دین کی کوئی سُنت سکھائی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسا ثواب تیار فرمائے
گا کہ اِس سے بہترین ثواب کسی کے لئے بھی
نہیں ہوگا۔
تلاوت کا جذبہ عطا کر الٰہی
معاف فرما میری خطا ہر الہی
ایک
اور حدیث شریف میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا:"جس شخص نے کتاب اللہ کی ایک آیت سکھائی یا علم کا ایک
باب سکھایا، اللہ عزوجل تا قِیامت اس کا اَجْر بڑھاتا رہے گا۔"(تاریخ دمشق
عساکر، ج9، ص390)
ان
تمام احادیث مبارکہ سے قرآن پاک پڑھنے اور پڑھانے کے فضائل ثابت ہو رہے ہیں، جو شخص قرآن کریم پڑھاتا ہے، اس کی بدولت اسے صرف اجرو ثواب اور بے بہا انعامات ہی نہیں ملتے بلکہ ایک عظیم خزانہ اس کے ہاتھ آجاتا ہے، جو اس کے لئے صدقہ جاریہ کا سبب بنتا ہے، قرآن سیکھنے والا جب تک قرآن کو پڑھتا رہے گا، اس وقت تک قرآن پاک پڑھانے والے کو ثواب ملتا
رہے گا۔
عطا ہو شوق مولا مدرسے میں آنے جانے کا
خدایا! ذوق
دے قرآن پڑھنے کا پڑھانے کا
اسی
لئے قرآن پاک پڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خود تجوید و قراءت کے مطابق پڑھانا آتا ہو، اس کے لئے آپ کو چاہئے
کہ رضائے الہی کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ برائے
بالغان میں شرکت کیجئے، خود بھی اچھے
انداز میں قرآن پاک پڑھ کر دوسروں کو بھی تجویدو قراءت کے ساتھ پڑھنا سکھائیے۔
امیرا
ہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کیا خوب فرماتے ہیں:
میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو
کر اِخلاص ایسا عطا یا الٰہی
اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں اس عظیم
عبادت کو عظیم الشان طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم