گزشتہ روز کوئٹہ ، دربار میرج ہال میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں  اجتماع تقسیم اسناد کا اہتمام کیا گیا جس میں حفظ و ناظرہ کے 75 طلبہ ٔ کرام میں اسناد تقسیم کی گئی ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو قرآن پاک کی تعلیمات عام کرنے میں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی ترغیب دلائی اور مزید تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔اس کے علاوہ رکن شوری نے اس سال حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام میں اسناد و تحائف تقسیم کئے ۔

اس موقع پر بچوں کے سرپرست اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان سمیت سرکاری افسران بھی شریک تھے۔اجتماع کے اختتام پر مہمانان و دیگر لوگوں نے رکن شوری سے ملاقات بھی کی اوررکن شوری نے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )