دعا کے بارے میں قرآنِ مجید میں اللہ پاک نے متعدد جگہ ہدایت دی ہے چنانچہ سورۂ بقرہ آیت
نمبر 186میں ارشاد ِباری ہے :ترجمہ: اور اے پیغمبر جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں
دریافت کریں تو کہہ دو کہ میں تو تمہارے پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے
تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر
ایمان لائیں تاکہ نیک راستہ پائیں۔اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت محمد صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے دعا کی عظمت اس کی برکتیں اور دعا
کرنے کے بارے میں واضح ہدایات دی ہیں چنانچہ حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہ عنہسے روایت ہے، نبی کریم صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا :اللہ پاک کے ہاں کوئی چیز اور کوئی عمل دعا سے زیادہ
عزیز نہیں۔ دعا اللہ پاک اور بندے کے درمیان
ایک ایسا مخصوص تعلق اور مانگنے والے اور اس کے خالق کے درمیان براہِ راست رابطہ
ہے جس میں بندہ اپنے معبود سے اپنے دل کا حال سیدھے سادہ طریقے سے بیان کر دیتا ہے
بندہ اپنے پروردگار سے دن یارات کے کسی بھی حصے میں دعا مانگ سکتا ہے کوئی وقت اس
کے لیے مقرر نہیں تاہم احادیث ِمبارکہ سے دعا کے لیے درج ذیل خاص مقامات ثابت ہیں
ان وقتوں میں دعائیں بہت جلد قبول ہوتی ہیں۔ 15مقامات درج ذیل ہیں: 1۔مطاف 2۔ملتزم3۔مستجار
4۔حطیم 5۔ میزابِ رحمت کے نیچے6۔زم زم کے کنویں کے قریب 7۔ صفا 8۔مروہ 9۔ جبل ِاحد
شریف 10۔مشاہد مبارکہ 11۔مزاراتِ بقیع 12۔رکن ِیمانی اور حجرِ اسود کے درمیان13۔مسجد
ِنبوی میں 14۔اذان کے وقت 15۔سجدے کی حالت میں۔ اللہ پاک ہماری ہر جائز دعائیں کو
قبول فرمائے ۔آمین