دعا کی فضیلت و اہمیت:اللہ کریم نے ہمیں اپنی بخش کا سامان اور مواقع
عطا فرمائے ان میں ایک ذریعہ اللہ کریم سے دعا مانگنا بھی ہے۔ دعا اگرچہ ہم اپنے لیے
مانگتی ہیں لیکن رب کریم کا کرم دیکھیے کہ یہ طلب بھی نیکی عطا کرتی ہے اور مغفرت
کا سبب بنتی ہے اور دعا کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ دعا عبادت کا
مغز ہےقبولیت دعا کا مقام : حضرت علامہ قطب الدین رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:جس مبارک مقام پر رسولِ کریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت ِباسعادت ہوئی اس مقام پر دعا قبول ہوتی
ہے۔(بلد الامین صفحہ 21) ولادت گاہِ مصطفی پر دعا قبول ہوتی ہے۔ سوال :ولادت
گاہِ مصطفی پر آپ کی حاضری کا انداز کیا رہا؟جواب: پاؤں سے چل کر گیا تھا سر کے بل
جانا میرے بس میں ہوتا تو یہ بھی کر گزرتا۔ سرکار صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ولادت گاہ ادب کا مقام ہے اور زیارت گاہ ہے،اس
کا دیدار کرنا سعادت کی بات ہے،اس کے قریب دعا بھی قبول ہوتی ہے کیونکہ جس جگہ
سرکار صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم کا تشریف لانا ثابت ہو مشہد کہلاتی ہے اور مشہد (یعنی تشریف لانے کی جگہ )کے پاس دعا قبول
ہوتی ہے۔( فضائل دعا ص 136ماخوذ) ولادت گاہ تو وہ مقام ہے
جہاں آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ
وسلم دنیا میں سب سے پہلے تشریف لائے یوں وہ قبولیت دعا کا مقام ہے۔اللہ
پاک ہمیں بار بار اس مقدس مقام کی زیارت نصیب فرمائے ۔(مدنی
مذاکرہ 4ربیع الاول 1441ہجری )پیاری اسلامی بہنو! حرمین
شریفین میں ہر جگہ انوار و تجلیات کی چھما چھم برسات برس رہی ہے تاہم احسن الوعاء
لآداب الدعا سے کچھ مقامات ذکر کرتی ہوں جہاں دعا قبول ہوتی ہے کہ جب بھی آپ کو ان
مقدس مقامات کی حاضری نصیب ہو تو ان مقامات پر دعا مانگنے کی سعادت نصیب ہو ۔آمین وہ
مقامات یہ ہیں :1۔مکہ مکرمہ کے مقامات یہ ہیں 1۔مطاف 2۔ملتزم 3۔میزابِ رحمت کے نیچے
4۔حجر ِاسود 5۔حطیم 6۔زم زم کے کنویں کے قریب 7۔صفا مروہ 8۔جب جب کعبہ پر نظر پڑے 9۔مسجدِ
نبوی شریف 10۔مواجہہ شریف،امام ابن الجزری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:دعا یہاں قبول نہ ہوگی تو کہاں قبول ہوگی 11۔منبرِ اطہر
کے پاس 12۔مسجد قباء شریف 13۔مسجدِ نبوی شریف کے ستونوں کے نزدیک 14۔وہ مبارک کنویں
جنہیں سرور ِکونین صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلم سے نسبت ہے 15۔مساجدِ طیبہ جن کو سرکار ِمدینہ،سکونِ قلب و سینہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم سے نسبت ہے مثلا مسجد ِغمامہ، مسجد ِقبلتین۔آخر
میں اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ان مقدس مقامات کی زیارتیں بھی نصیب فرمائے اور
وہاں دعائیں مانگنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر آن اپنی بارگاہ میں دعا مانگنے کی توفیق عطا فرما ۔آمین