جیسے ہر چیز کی
ایک عمر مقرر ہے، اس کے پورے ہونے کے بعد وہ چیز فنا ہو جاتی ہے، ایسے ہی دنیا کی بھی ایک عُمر اللہ پاک کےعلم
میں مقرر ہے، اس کے پورا ہونے کے بعد دنیا
فنا ہو جائے گی، زمین، آسمان، آدمی، جانور
کوئی بھی باقی نہ رہے گا،اس کو قیامت کہتے ہیں،جیسے آدمی کے مرنے سے پہلے بیماری
کی شدت، جان نکلنے کی علامات ظاہر ہوتی ہیں، ایسے ہی قیامت سے پہلے اس کی نشانیاں ہیں۔(بنیادی عقائد اور معمولات اہلسنت ،ص 34) حضرت انس رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے سنا : قیامت کی
نشانیوں میں سے یہ ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا، جہالت بڑھ جائے گی اور زنا، شراب خوری بڑھ جائے گی اور مرد کم ہو جائیں گے
اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی، حتٰی کہ
پچاس عورتیں پر ایک مرد منتظم ہو گا۔(مراۃ
المناجیح، 7 /196)1:علم سے مراد علمِ دین ہے، جہالت سے
مراد علمِ دین سے غفلت، یہ علامت شروع ہو
چکی ہے، دنیاوی علوم بہت ترقی پر
ہیں، مگر علومِ تفسیر، حدیث، فقہ بہت کم
رہ گئے، علمااٹھتے جارہے ہیں، مسلمانوں نے علمِ دین سیکھنا قریباً چھوڑ دیا،
یہ سب کچھ اس کی پیش گوئی کا ظہور ہے۔2:زنا کی زیادتی کے اَسباب عورتوں کی بے
پردگی، اسکولوں، کالجوں میں لڑکوں، لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنا، سنیما
وغیرہ کی بے حیائی، گانے، ناچنے کی زیادتیاں، یہ سب آج موجود ہیں، ان وجوہات کی بنا پر زنا بڑھ رہا ہے اور بھی
زیادہ بڑھے گا،بعض ممالک کے بعض علاقوں میں دیکھا ہے کہ بغیر شراب کے کوئی کھانا
نہیں ہوتا، ہوٹل میں کھانا مانگو تو شراب
ساتھ آتی ہے۔3:اس طرح کہ لڑکیاں زیادہ پیدا ہو گئی، لڑکے کم ہوگئے، پھر مرد جنگوں وغیرہ میں زیادہ مارے جائیں
گئے، اپنے بیوی بچے چھوڑ جائیں گے، ان وجوہات کی بنا پر عورتیں زیادہ ہو گئی۔4: اس
کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ایک خاوند کی پچاس بیویاں ہوں گی کہ یہ تو حرام ہے، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ایک خاندان میں عورتیں
بیٹیاں پچاس ہوں گی،ماں،دادی، خالہ، پھوپھی وغیرہ اور ان کا منتظم ایک مرد ہوگا۔ (مراۃ المناجیح، 7 /197)5: حضرت انس رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےفرمایا : قیامت قائم نہ ہو
گی،حتی کہ زمانہ جلد گزرنے لگے گا اور ایک سال ایک مہینے کی طرح اور ایک دن ایک
گھڑی کی طرح ہو گا اور ایک گھڑی آگ سُلگانے کی طرح۔(ترمذی)اس طرح جلد گزرے گا کہ زمانہ اور وقت میں برکت نہ رہے گی،
انسان ایک کام نہ کر سکے گا کہ دن ختم ہو جائے گا، اس طرح کہ لوگ مصیبتوں، آفتوں میں ایسے مبتلا ہو جائیں گے کہ انہیں وقت
محسوس نہ ہو گا۔(مراۃ المناجیح، 201/7) اللہ
پاک سے دعا ہے کہ ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین