29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدرسہ قادریہ کے سربراہ پیر سید عبدالقادر جیلانی صاحب سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے
صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی
نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا بلال عطاری مدنی ، نگران مجلس شعبہ فیضان اسلام حافظ شاہ زیب عطاری اور صوبائی ذمہ دار فیضان
عطاری مدنی اور تحصیل
نگران عادل عطاری کے ساتھ ملاقات کی۔
دوران ملاقات مدرسہ قادریہ میں فیضان نماز کورس کے لئے وقت طے
کیا اور انہیں کنزالمدارس بورڈ اور ماہنامہ
فیضان مدینہ کا تعارف پیش کیا نیز طلبہ کی تربیت کے لئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی ۔
ساتھ ہی انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر
انہوں نے دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )