الحمدللہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، پنجاب میں مختلف بورڈز کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا گیا جن میں دارالمدینہ کے طلبہ و طالبات نے بہترین نتائج حاصل کئے۔

معلومات کے مطابق اکثر طلبہ و طالبات A+ اور A گریڈ سے پاس ہوئے جبکہ کئی طلبہ و طالبات نے 95%نمبر حاصل کر کےبورڈ سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ یہ شاندار کامیابی طلبہ و طالبات کی محنت اور اساتذہ کی بھرپور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔

نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والے :

٭بنت افتخارخان، دارالمدینہ محمدیہ کالونی گرلز کیمپس ،: 99.24%

٭بنت غلام یسین، دارالمدینہ محمدیہ کالونی گرلز کیمپس،: 98%

٭بنت عامر سہیل، دارالمدینہ محمدیہ کالونی گرلز کیمپس،: 97%

٭بنت محمد افضل، دارالمدینہ محمدیہ کالونی گرلز کیمپس،: 97%

٭بنت عابد حسین، دارالمدینہ محمدیہ کالونی گرلز کیمپس،:95%

٭عبداللہ سرور بن غلام سرور، دارالمدینہ سرگودھا بوائز کیمپس،: 95%

٭بنت شاہد اقبال، دارالمدینہ ملتان گرلز کیمپس،: 98%

٭بنت رشید حسین، دارالمدینہ سیالکوٹ گرلز کیمپس،: 97%

٭بنت امتیار احمد رشید، دارالمدینہ سیالکوٹ گرلز کیمپس،: 95%

ان تمام نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو دارالمدینہ کی جانب سے شیلڈز اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بورڈ کے امتحانات میں طلبہ و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اکثر کیمپسز 100%رزلٹ سے کامیاب ہوئے۔(رپورٹ: مولانا رضا عطاری مدنی، اردو کانٹینٹ رائیٹرمارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)