اولاد کے 5 حقوق از بنت محمد نعیم احمد،فیضان عائشہ
صدیقہ مظفر پورہ سیالکوٹ
اولاد والدین کے لئے اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہے
جس کا کوئی نعم البدل نہیں اور والدین پر لازم ہے کہ اس نعمت کا شکر ادا کرے اور
اپنی اولاد کے تمام حقوق کو ادا کریں ان کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں تاکہ
وہ اچھے مسلمان اور اچھے شہری بن کر زندگی گزاریں۔ اولاد کے بہت سے حقوق ہیں حقوق
جن میں سے چند یہ بھی ہیں:
(1): والدین کو چاہیے کہ تمام اولاد کو برابری
حیثیت دیں۔
(2): اولاد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کریں۔
(3): اولاد سے محبت و شفقت کریں۔
(4): اولاد کی تربیت کا بندوبست کریں۔
(5): اولاد کا حق ہے کہ والدین اسکے ساتھ نرم رویہ
اختیار کریں۔
(6): بچے کا اچھا نام رکھیں برا نام نہ رکھیں کہ برے
نام سے بڑا اثر پڑتا ہے۔
(7): والدین کو چاہیے کہ اولاد کو بزرگوں کا احترام
اور چھوٹوں کی عزت کرنی سکھائیں۔
(8): والدین کو چاہیے کہ اولاد کو دینی تعلیم دینے
کے لئے مدرسہ میں پڑھائیں۔
(9): والسین لو چاہیے کہ اولاد کو حلال کھانا
کھلائے اور انہیں بتائیں کہ حلال ہی کھانا چاہیے۔
(10): والدین بچی کو بچپن ہی سے پردہ کرنے کی تربیت
دیں تاکہ ان کو بڑی ہو کر پردہ کرنے میں آسانی ہو۔
(11): والدین اولاد کو دوسروں کی مدد کرنا سکھائیں۔
(12): والدین بچپن ہی سے بچوں کو جیب خرچ دینا شروع
نہ کردیں بلکہ خود ہی ان کو گھر میں کھانے پینے کی چیزیں لا کر دیا کریں۔
(13): والدین کو چاہیے کہ بچوں کو موبائل سے دور
رکھا کریں۔
(14): والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن کریم کی تعلیم دیں۔
(15): والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو دنیوی
تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی بھی سکھائیں۔
(16): جب اولاد بڑی ہوجائے تو والدین کو چاہیے کہ
کسی نیک خاندان میں انکی شادی کر دیں۔
(17): والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو سب کے ساتھ
مل جل کر رہنے کی تربیت کریں۔
(18): والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اپنے کام
خود کرنے کی تربیت دیں۔
(19): والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو پتنگ اڑانے
سے منع کریں۔
(20): والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو بچپن ہی سے
نماز پڑھنا اور روزے رکھنا سکھائیں تاکہ ان کو بڑے ہونے تک بھی یہ عادت ان کی
موجود رہے۔
(21): والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اپنے دین کے
مطابق رہنا سکھائیں۔
(22): والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو جھوٹ بولنے
سے منع کریں اور سچ بولنا سکھائیں۔