پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کے شفٹ ناظمین اور خادمین کے لئے آن لائن ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں رکنِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا غلام الیاس عطاری مدنی نے برانچ فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آن لائن تربیت کی۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نےS methodology 5“ کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر رضا عطاری مدنی نے بھی برانچ فیضان مدینہ گجرات سے بذریعہ آن لائن مختلف مفید مدنی پھول دیئے۔

دورانِ ٹریننگ سیشن شعبے کے کاموں کو ترتیب دینے، صفائی اور دیگر کاموں کا معیار بنانے نیز اسے برقرار رکھنے کے حوالےسے مختلف نکات بیان کئے گئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)