تعلیمی اداروں میں وقتاً فوقتاً اساتذہ کی کارکردگی کی جانچ اور تدریسی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے ان کی تربیت کرناان اداروں کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور اساتذہ نئی نسل کی تربیت مزید بہترانداز میں کرتے ہیں۔

الحمدللہ عزوجل دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داروں کے دوروں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔گزشتہ دنوں نگرانِ دارالمدینہ سندھ مدنی رضاعطاری نے بوائز ہائی اسکول، سرفراز کالونی اور لطیف آباد کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدنی رضا عطاری نے اساتذہ کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے طلبہ عنقریب ہم سے رخصت ہورہے ہیں۔انہیں فرض علوم سکھانے اور بورڈ کے امتحان میں اُن کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اساتذہ پرزور دیا کہ وہ اپنی تدریس میں لیسن پلاننگ کو لازمی حصہ بنائیں۔تعلیمی جائزوں اور دیگر تعلیمی سہولیات کا استعمال کریں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)