22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
نارووال پولیس اسٹیشن میں 12 اکتوبر 2023ء کو اجتماع
میلاد منعقد ہوا جس میں پولیس اعلی
عہدیداران (ڈی
پی او نارووال رانا طاہر رحمن خان،ایس پی لیگل محمد زبیر،ڈی ایس پی صدر شیخ الیاس،ڈی
ایس پی شکرگڑھ احسان الہی،ڈی ایس پی ظفروال جاوید اقبال،ڈی ایس پی ٹریفک محمد
عمران،سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ قدیر خان اور قریبی تھانوں کے ایس ایچ او، انسپکٹر ، سب انسپکٹر اور
اے ایس آئی )نے
شرکت کی ۔
رکن
شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پولیس لائن میں ’’شان مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا نیز رزق حلال کمانے ، ظالم کا ہاتھ روکنے ،
مظلوم کی مدد کرنے اور منشیات کو جڑ سے
ختم کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب
آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)