نفل روزوں کے فضائل بنت شہزاد عطاریہ، جامعہ فیضان عالم شاہ بخاری
، رنچھوڑ لائن کراچی
نفلی روزوں
کے بے شمار دینی و دنیاوی فوائد ہیں اور ثواب تو اتنا ہے کہ جی چاہتا ہے کہ بس
روزے رکھتے ہی چلے جائیں، نفلی روزوں کے کچھ فوائد مندرجہ ذیل ہیں:
1۔آقا
علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:جس نے ثواب کی امید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا، اللہ پاک اُسے دوزخ سے چالیس سال (کا فاصلہ) دور
فرما ئے گا۔(مدنی پنجسورہ، صفحہ 294۔295)
2۔آقا
علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:جس نے رضائے الہی کیلئے ایک دن کانفل روزہ رکھا تو
اللہ پاک اس کے اور دوزخ کے درمیان ایک تیز رفتار سوار کی 50 سالہ مسافت کا فاصلہ
فرما دے گا۔(مدنی پنجسورہ، صفحہ 295)
3۔آقا
علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:اگر کسی نے ایک دن نفل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا
اسے دیا جائے، جب بھی اس کا ثواب پورا نہ
ہوگا، اس کا ثواب تو قیامت کے دن ہی ملے
گا۔(مدنی پنجسورہ، صفحہ 295)
4۔رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو بدھ اور جمعرات کو روزہ رکھے، اس کے لئے جہنم سے آزادی لکھ دی جاتی ہے۔(مدنی
پنجسورہ، صفحہ 306)
5۔حضرت سیدناانس
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ پاک اس کے لئے(یعنی بدھ، جمعرات اور
جمعہ کے روزے رکھنے والے کیلئے جنت میں) موتی اور یاقوت اور زبرجد کا محل بنائے گا
اور اس کے لئے دوزخ سے براءت (یعنی آزادی) لکھ دی جائے گی۔(مدنی پنجسورہ، صفحہ 308)
6۔ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے بروز جمعہ روزہ رکھا اور مریض کی عیادت کی
اور مسکین کو کھانا کھلایا اور جنازے کے ہمراہ چلا تو اسے چالیس سال کے گناہ لاحق
نہ ہوں گے۔(مدنی پنج سورہ، صفحہ 309)