دارالمدینہ
انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے، اسے بہتر سے بہتر
بنانے کے لئے ذمہ داران وقتاً فوقتاً
کیمپسزکا دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ انتظامی سہولیات کے ساتھ طلبہ ، اساتذہ اور
غیرتدریسی عملے کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا جاسکے اور اُنھیں اپنے فرائض منصبی
مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی تربیت دی جاسکے۔
اسی سلسلے میں24اکتوبر2023ء کو دارالمدینہ ملتان ڈویژن ہیڈ آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے CEO ڈاکٹر دانش اقبال گوڈیل عطاری، دارالمدینہ بورڈ ممبر مدنی رضا عطاری، ڈائریکٹر
ایجوکیشن عابد سہیل عطاری، ہیڈآف ایڈمن حسن عبدالمجید عطاری، ڈپٹی پرویژنل ہیڈعدنان یعقوب عطاری نے ہیڈز،پرنسپل
،ٹیچرز اور ایڈمن آفیسرسے ملاقات کی اور انسپیکشن کے نتائج اور فیڈبیک پر بات کی۔
بعدازاں
ذمہ داران نے ٹیچرز اور اسٹاف کو پرسنل گرومنگ اور ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ پر تربیت کی
نیز مزید بہتری کے ایریاز کی نشان دہی کی
اور خدمات کو مزید بہتر بنانے کے گُربھی بتائے۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم
، ہیڈ آفس کراچی، ویب ڈیسک رائٹر)