پیرنٹس
مینجمنٹ میٹنگ طلبہ کی تعلیمی کامیابیوں،قابلیت اور ان کےسیکھنے کی مشکلات کو جاننےکا ایک ذریعہ
ہے۔اس میٹنگ کے ذریعے والدین یہ جان سکتے
ہیں کہ وہ گھر میں اپنے بچوں کی تعلیمی
کارکردگی کیسے بہتر بناسکتے ہیں ،اُن کے تعلیمی مسائل کو کس طرح حل کر سکتے ہیں۔
24اکتوبر2023ء
کو دارالمدینہ معصوم شاہ روڈ بوائز سیکنڈری اسکول ملتان میں پیرنٹس مینجمنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل
اسلامک ایجوکیشن سسٹم ہیڈ آفس کےذمہ
داران (CEOڈاکٹر دانش اقبال عطاری گوڈیل،ڈائریکٹر
ایجوکیشن عابد سہیل،بورڈ ممبرپنجاب مدنی رضا عطاری، ڈپٹی پرویژنل ہیڈعدنان یعقوب
عطاری اور دینیات مینیجر) نے پرسنل بچوں کے سر پرستوں سے ملاقاتیں کیں۔
والدین
نے دارالمدینہ کے تعلیمی نظام پر اپنے اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر ی کے
مشورے بھی دیئے۔ والدین نے باہمی کوآرڈینیشن کومزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔
بعدازاں
ہیڈآفس کے ذمہ داران نے مختلف امور پر
اسٹاف کی تربیت کی۔ ٹیچرز اور اسٹاف کی پرسنل گرومنگ اور ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ پر تربیت کی
اور خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے مشورے بھی دیئے۔ مزید کیمپس میں ہونے والے امتحانات کے پیپرز کا
معائنہ کیا۔اس دوران انھوں نے ملتان ڈویژن کے کیمپسز کی تفصیلات اور ان کی ضروریات
بھی معلو م کیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین
ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:رمضان رضا عطاری)