درود پاک کی فضیلت:

فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جس نے مجھ پر ایک بار درود پاک پڑھا اللہ عزوجل اس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے۔

محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے

اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے

محمد محبت ہے سند آزاد ہونے کی

خدا کے دامن توحید میں آباد ہونے کی

تعظیم رسول اکرم اور صحابہ کرام:

جس بڑے سے محبت ہوتی ہے اس کی عظمت دل و دماغ پر چھا جاتی ہے پھر یہ چاہنے والا اپنے محبوب کی تعظیم اور اس کی عظمت کا کلمہ پڑھنے لگتا ہے، اسلام نے تو ہر بڑے کی تعظیم کا درس دیا ہے۔

جو ہمارے چھوٹے پر شِقت نہ کرنے اور ہمارے بڑے کی تعظیم نہ کرے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تو سارے بڑوں میں سب سے بڑے ہیں اور اتنے بڑے ہیں کہ آج تک اتنا بڑا پیدا نہیں ہوا ، اور نہ ہی پیدا ہوگا، اس لیے آپ کی تعظیم ہی سب سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔

ایک مقام پرقرآن مجید نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظم کرنے والوں کی کامر انی کا اس طرح اعلان کررہا ہے ۔

جو اس پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اُترا وہی بامراد ہوئے۔(اعراف ۱۵۷)

یہ ارشادات ِ ربانی صحابہ کرام کے پیش نظر تھے اس لیے انہوں نے اپنےآقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ایسی تعظیم و توقیر کی کہ دنیا کے کسی شہنشاہ کی بھی اس طرح تعظیم نہ کیاجاسکی۔

صحابہ ٔکرام کی تعظیم و توقیر کا حال دیکھ کر صلح حدیبیہ کے موقع پر قریش کے نمائندہ عروہ بن مسعود نے جو ابھی ایمان نہ لائے تھے یہ تاثر پیش کیا تھا گویا یہ اپنے نہیں غیر کا تاثر ہے، آپ نے کہا: اے لوگو خدا کی قسم میں بادشاہوں کے دربار میں بھی پہنچتا ہوں، قیصر و کسریٰ اور نجاشی کی دربار میں بھی حاضر ہو چکا ہوں، خدا کی قسم کسی بادشاہ کی اتنی تعظیم میں نے نہیں دیکھی، جنتی تعظیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان کے اصحاب کرتے ہیں خدا کی قسم جب کبھی بھی کھنکار پھنکا ہے تو وہ اصحاب میں سے کسی نہ کسی کے ہاتھ میں گرا ہے، جسے انہوں نے اپنے منہ اور جسم پر مل لیا ہے جب وہ اپنے اصحا ب کو حكم دیتے تو وہ اس کی تعمیل کے لیے دوڑتے ہیں، اور جب وہ وضو کرتے ہیں تو ان کے وضو کے پانی کے لیے باہم جھگڑنے کی نوبت پہنچنے لگتی ہے اور جب کلام کرتے ہیں تو اصحاب ان کے سامنے اپنی آوازیں دھیمی کردیتے ہیں، اور از روئے تعظیم ان کی طرف تیز نگاہ نہیں کرتے۔(سیرت رسول عربی، 481)

یہ تھا صحابہ کرام کا اندازِ تعظیم و توفیق کا اجمالی خاکہ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک بیگانے نے پیش کیا تھا ذیل میں چند ایسی مثالیں پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گی جس سے اندازہ لگ سکتا ہے کہ حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کس کس طرح اپنے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم و توقیر بجالائے اور آپ کا ادب ملحوظ رکھتے تھے۔

حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بارگاہِ رسالت میں اس حال میں حاضر ہوا کہ صحابہ کرام آپ کے گرد اس طرح بیٹھے ہوئے تھے گویا ان کے سروں پر پر ندے بیٹھے ہوئے ہیں یعنی وہ اپنے سروں کو حرکت نہیں دے رہے تھے، کیونکہ پرندہ اس جگہ بیٹھتا ہے جوساکن ہے۔(صحابہ کر ام کا عشقِ رسول ، ۳۰)

۲۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام (ادب کی وجہ سے ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازوں کو ناخون سے کھٹکھٹایا کر تے تھے۔(سیرت رسول عربی، 482)

۳۔ حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ جب ہمرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک طعام ہوتے تو ہم طعام میں ہاتھ نہ ڈالتے یہاں تک کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے شروع فرماتے اور اپنا دست مبارک اس میں ڈالتے۔(سیرتِ رسول عربی، 490)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تعظیم و توقیر جس طرح آپ کی حیات دنیوی میں واجب تھی اسی طرح ظاہری حیات شریف کے بعد بھی واجب ہے، سلف و خلف کا یہی طریقہ رہا ہے ، ذیل میں چند واقعات بغرض تو ضیح درج کی جاتی ہیں۔

۱۔ حضرت اسحق نجیبی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصال مبارک کے بعد جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر آتا تو صحابہ کرام خشوع و انکسار ظاہر کرتے ان کے بدن کے رونکٹھے کھڑے ہوجاتے اور وہ حضور کے فراق اوراشتیاق میں رویا کرتے یہی حال بہت تابعین کا تھا۔(سیرتِ رسول عربی، 490)

۳۔ امام مالک فرماتے ہیں کہ میں ایوب سختیانی ، محمد بن منکر ، امام جعفر صادق، عبدالر حمن بن قاسم بن محمد بن ابی بکر صدیق ، عامر بن عبداللہ بن زبیر صفوان بن سلیمان اور امام محمد بن مسلم زہری سے ملا ک کر تا تھا ، میں نے ان کا یہ حال دیکھا کہ جب رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکر آتا تو ان کا رنگ زرد ہوجاتا۔(سیرت رسول عربی، 492)

شوق زیارت میں رویا کرتے بلکہ بعض تو بے خود ہوجایا کرتے۔

امام مالک نے اپنی تمام عمر مدینہ منورہ میں بسر کی ، پاس ادب کبھی مدینہ شر یف کے حرم کی حد میں بول و براز نہیں کیا۔(سیرتِ رسول عربی، 492)

حضرت احمد بن فضلو یہ بڑے غازی اور تیر انداز تھے انہوں نے جب سنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کمان کو اپنے دستِ مبارک میں لیا ہے تو اس رو ز سےاد ب کی وجہ سے کبھی کمان کو بے وضو نہیں چھوا۔(سیرت ِ رسول عربی، 493)

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم میں سے ایک امر یہ ہے اور آپ کی حدیث شریف کی تعظیم کی جائے۔

اب یہاں چند واقعات پیش کیے جائیں گے جن سے پتہ چلے گا کہہ ہمارے اسلاف کا انداز کیا ہوتا تھا جب لوگ امام مالک کے پاس طالب ِ علم کے لیے آتے تو خادمہ دولت خانہ سے نکل کر ان سے دریافت کیا کرتی کہ حدیث مبارکہ کے لیے آئے ہو یا مسائل فقہ کے لیے اگر وہ کہتے کہ مسائل فقہ کے لیے تو امام موصوف فوراً نکل آتے اور اگر وہ کہتے ہم حدیث کے لیے آئے ہیں تو حضرت غسل کرکے خوشبو لگاتے پھر لباس میں تبدیلی کرکے نکلتے، آپ کے لیے ایک تخت بچھایا جاتا جس پر بیٹھ کر آپ روایت حدیث کرتے، اثنائے روایت میں مجلس میں عود جلایا جاتا ، یہ تخت صرف روایت حدیث کے لیے رکھا ہوا تھا، جب اما م موصوف سے اس کا سبب پوچھا گیا تو فرمایا میں چاہتا ہوں کہ اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی تعظیم کروں۔(سیرتِ رسول عربی، 494)

حضرت ابن سیرین تابعی بعض وقت ہنس پڑتے، مگر جب ان کے پُاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا ذکر آتا تو ان پر خشوع طاری ہوجاتا۔(سیرتِ رسول عربی، 495)

حضرت قتادہ کی نسبت مروی ہے کہ جب وہ حدیث سنتے تو ان کو گرایا واضطراب لاحق ہوجاتا۔( سیرتِ رسول عربی،495)

کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

یہ جہاں چیز ہے کا لوح و قلم تیرے ہیں

نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں



دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  عرب شریف کی مدنی کابینہ کے ساتھ اصلاحِ اعمال ملک سطح شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے حوالے سے مدنی کابینہ کی شعبہ نگران اسلامی بہن و دیگر کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اصلاحِ اعمال شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور ایام قفل مدینہ پر بھی بات کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے پر ذہن سازی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  7 اکتوبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بنگلادیش کے شہر سیدپور زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد ایاز خانانی عطاری کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری اور صاحبزادگان خرم عطاری اور حسان عطاری سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئےلواحقین کو اپنے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


اپر سوات پریس کلب کے صحافیوں کی رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی رہائش پر آمد ہوئی۔رکن شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ سمیت دیگر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرنے پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا ۔

بیان کے اختتام پر رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزاہرہ کا افتتاح بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن ، ملک کویت ڈویژن خیطان میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی جملہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ہدف 2021 تا 2026 پوراکرنے کے لیے ابھی سے کوششیں تیز کرنے اور دیگر مدنی کاموں  میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مسجد و مدرسے کا افتتاح ہوا۔

اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسے و مسجد کی تعمیرات میں تعاون کرنے والے اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ دیگر عاشقان رسول کو مسجدمیں نماز ادا کرکے اور مدرسے میں اپنے بچوں کو داخلہ کرواکر اس کو آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے بڑے بھائی مرحوم محمد ایازخانانی عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 11 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سوئم کا اہتما م کیا گیا جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت اراکین شوریٰ، مختلف مجالس کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں مرنے سے پہلے اپنے فرائض ادا کرنے، آخرت کی تیاری کرنے، گناہوں سے نفرت کرنے اور نیکی کی طرف رغبت حاصل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

بیان کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں قائم دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات (مدارس و جامعات)میں نگران شوریٰ کے بڑے بھائی مرحوم ایاز خانانی عطاری کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں ہزاروں قرآن پاک اور مختلف پاروں کی تلاوت کی گئی جبکہ آیۃ الکرسی ،کلمہ طیبہ، درود پاک اور مختلف سورتوں کے ساتھ ساتھ دیگر اوراد وظائف بھی پڑھے گئے۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 9اکتوبر 2020ء کو مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میںP.H.Dڈاکٹرز،انجینئرز،I.Tانجینئرز، Finance آفیسرز، پولیس آفیسرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”حضور ﷺ کے اندازِ زندگی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم کوئی کام کرنا چاہتے ہیں ، زندگی میں کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے بارے میں خیریا شر ہمیں کیسے پتا چلے؟ اس کے مختلف طریقے ہیں۔ سب سے پہلا طریقہ کیا ہے ، آپ اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں،آپ اسباب کا بعد میں سوچیں سب سے پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے مدد طلب کریں، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف متوجہ ہونا یہ نبی کریم ﷺ کی عادت مبارکہ اور آپ ﷺ کی زندگی کی بنیادیthemeہے۔

آپ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مزید فرمایا کہ توکل کے اندر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع ہونا پایا جاتا ہےکہ بندہ سارے اسباب اختیار کرکے بھی کشتی اللہ پر چھوڑ دیتا ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ۔ترجمہ: جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ (سورۃ الطلاق آیت 3)


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”ذہنی آزمائش سیزن12“ کے لئے مختلف مقامات پر آڈیشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں آج 12 اکتوبر 2020ء گجرات میں، 13 اکتوبر 2020ء بروز منگل واہ کینٹ میں جبکہ 14 اکتوبر 2020ء بروز بدھ سرگودھا میں آڈیشن (ٹیم سلیکشن) کا سلسلہ ہوگا۔

ذہنی آزمائش سیزن 12 کے آڈیشن میں تمام عاشقان رسول شرکت کرسکتے ہیں جبکہ آڈیشن میں حصہ لینے والوں کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ان مقامات پر آڈیشن کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔

تمام مقامات پر موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری بھی شرکت فرمائیں گے۔

مزید معلومات کے لئےاس نمبر پر رابطہ کریں:03131200026


تقلید کے وجوب اورغیر مقلّدین کے رد سے متعلق

سیّدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن کی مایَہ ناز تصنیف

اِظْھَارُ الحَقِّ الْجَلِی

بنام

اعلیٰ حضرت سے سوال جواب

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭تمام قراٰنی سورتوں وآیات کی سافٹ ویئرسے پیسٹنگ ٭آیات کے ترجمہ میں ترجمہ کنزالایمان ڈالنے کا اہتمام ٭عربی عبارات میں لفظی ترجمے کے بجائے مفہومی ترجمے کا اہتمام ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally)کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات،فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭پوری کتاب کے تفصیلی عنوانات دیکھنے کےلئے کتاب کے شروع میں تفصیلی فہرست (Detailed Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کےمصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭اَغلاط کم سے کم کرنے کیلئے پوری کتاب کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ

100صفحات پر مشتمل یہ کتاب2004سے لیکر اب تک اردو زبان کے10 مختلف ایڈیشنز میں

52 ہزار سے زائد شائع ہوچکی ہے جبکہ اس کتاب کا ہندی زبان میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے۔

مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے55روپے ہدیۃ پر حاصل کیجئے اوردوسرو ں کو بھی ترغیب دلائیے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now