دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران ، اراکین زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنےکےمتعلق رہنمائی کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنےکا ہدف دیا۔اس کےعلاوہ شعبہ مکتبۃ المدینہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبہ جات کےحوالےسےتفصیلی جائزےبھی پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سیالکوٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فاروق اکمل سے ملاقات کا سلسلہ ہواجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ DPO دفتر میں قیصر امین بٹDSP لیگل کی عیادت کی۔ DSP لیگل کا کہنا تھا کہ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے انہیں کافی فائدہ ہوا ہے نیز اگوکی میں ارمغان مقسط SHO سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا،بعدازاں SHO کومکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’آخری نبیﷺ کی پیاری سیرت‘‘ تحفے میں دی گئی۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ملتان ریجن آفس کے اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران ملتان اور ریجن آفس کے تمام اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے ریجن آفس میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو پُرخلوص نیت کے ساتھ کام کرنے اور دیگر امور کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آفس اسلام آباد میں جانا ہوا جہاں وفاقی وزیر  مملکت برائے اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس موقع ترجمانِ دعوتِ اسلامی ومرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا ۔رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں اظہار مسرت کیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے تمام ذمہ داران  نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گلشن راوی فٹ بال گراؤنڈ لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول، جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے بعد نمایاں پوزیشن کے حامل طلبہ میں تحائف تقسیم کئےگئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ان  دنوں نشست کا سلسلہ جاری ہےجس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے ذمہ داران نے شریک ہیں۔ اس نشست میں وقتاً فوقتاً مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کررہے ہیں۔

دوران نشست مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


یوم تحفظ عقیدۂ ختم نبوت ویوم دعوت اسلامی کے سلسلے میں 7 ستمبر 2021ء کو سٹی میرج کمپلیکس رائیونڈ سندر روڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول سمیت رائیونڈ کے تاجر حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عقیدۂ ختم نبوت سمجھاتے ہوئے دین اسلام کے فروغ میں دعوت اسلامی کی خدمات کے متعلق بریفنگ دی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


پاکستان بھر میں جامعات المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے 1040طلبہ کی دستار فضیلت25 صفر المظفر 1442ھ عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر کی جائے گی۔

عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی کےادارے جامعات المدینہ سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علما فارغ التحصیل ہورہے ہیں جو دنیا بھر میں علمِ دین کی شمع کو روشن کررہے ہیں۔ہر سال کی طرح رواں سال 2021ء میں بھی ملک و بیرون ملک جامعات المدینہ سے ہزاروں طلبہ و طالبات نے درسِ نظامی (عالم، عالمہ کورس) اور فیضان شریعت کورس مکمل کیا ہےجن میں جامعات المدینہ بوائز پاکستان سے درسِ نظامی اور تخصصات (حدیث، فقہ، امامت) مکمل کرنے والوں کی تعداد 1040 ہے۔

عرس اعلیٰ حضرت کے پُر نور لمحات میں ملک بھر کے 9 مقامات پرفارغ التحصیل ہونے والے طلباء کرام کی دستار فضیلت کے سلسلے میں 03اکتوبر 2021ء بروز اتوار بعد نماز عشاء دستار فضیلت اجتماعات منعقد ہونگے ۔

اس اجتماع کے آغاز میں رات 9:00 بجے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی براہ راست مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ جامعات المدینہ بوائز پاکستان سے درس نظامی عالم کورس مکمل کرنے والوں کی تعداد 933، تخصص فی الفقہ 70، تخصص فی الحدیث 23 اور تخصص فی الامامت کرنے والوں کی تعداد 14 ہے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے تحت 13ستمبر2021ءبروزپیرذمہ دارانِ دعوت ِ اسلامی کا ملیر  کورٹ اور بلدیہ عالیہ کورنگی میں جانا ہوا جہاں انہوں نے ماہِ ربیع الاول کے اجتماع کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔

اس میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر ساجد قاضی اور میونسپل کمشنر فہیم خان سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت اصلاحی معاشرے کے لئے وقتاًفوقتاً سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 ستمبر 2021ء بروز منگل میراں حسین زنجانی کابینہ عامر روڈ شادباغ  لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیاگیاجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پردعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز سرکارﷺ کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: غلام یاسین،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


       دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پہلے اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت کا شیڈول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کوکال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔