14 ستمبر 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد کا دور ہ کیا جہاں ذمہ داران سے مدنی مشورہ، شخصیات سے ملاقات اور دیگر امور ان کے شیڈول میں شامل تھے۔

تفصیلات:

بعد نماز ظہر تاجران، ڈاکٹرز اور صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

بعد نماز عصر نگران شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کی مختلف امور پر تربیت فرمائی۔

بعد نماز مغرب شعبہ نیو سوسائٹیز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے نیو سوسائٹی میں دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں بلڈرز حضرات بھی موجود تھے۔

بعد نماز عشاء نگران شوریٰ نے حیدر آباد ریجن کے نگران زون اور اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر کلام فرمایا۔اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔

بعد ازاں فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن کی وزٹ کے لئے تشریف لائے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حیدر آباد سٹی مطاہرہ و ٹو اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو نے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت شارٹ کورسز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئےنیز دارالسنہ کے تحت ہونےوالے کورسز میں داخلے کے نکات پر بھی کلام کیااور اس میں بہتر ی لانے کے طریقے بتائے ۔مزید شیڈول میں پوزیشن لینےوالی اسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئےاور جن علاقوں میں کورسز کا سلسلہ نہیں وہاں شروع کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کےزیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی بہتری کے لئے مبلغہ کے مدنی پھول پڑھ کر سنائےاور کارکردگی کو بہتر بنانے کے مدنی پھول بتائے۔ ساتھ ہی کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانےکاذہن دیا نیز شعبے کےدینی کام کو بڑھانے اور دعائے صحت اجتماع کروانےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام ادریس گارڈن میں  ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے تحت ہونے والے رہائشی مفتشہ اور ناظرہ قراٰن کورس کے داخلوں کی تعداد کا فالواَپ کیا ۔ ساتھ ہی اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےانہیں مدارس المدینہ کی تعداد بڑھانے اور ہفتہ وار رسالے کی انٹری کے نظام کو مضبوط کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت ادریس گارڈن کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے رسالہ نیک اعمال کو پُرکرنےوالی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کو ذمہ دار یاں دینے کے حوالےسےنکات بتائے اوردینی کاموں میں بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ ساتھ ہی نیک اعمال پر استقامت پانے کے لئے اصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی میں ماہانہ  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول کا اجمالی جائزہ لیتے ہوئےہفتہ وار رسالہ کارکردگی کی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا اور اپنی ماتحت کی بھی کارکردگی کی انٹری کرنےکی ترغیب دلائی۔ساتھ ہی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال کرنے کے اہداف دیئےنیز گھریلو صدقہ بکس آرڈر کی نیو کارکردگی سمجھائی اور گفٹ بکس کے لئے بھی اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کےزیراہتمام حیدرآباد زون میں ہونےوالےدینی کاموں کی اگست 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد:399

سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل ہونے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 9

شارٹ کورسز کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 41

اصلاح اعمال کا رسالہ جمع کروانے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 116

اس ماہ شخصیات تک پہنچائےگئے رسائل کی تعداد: 197

شخصیات خواتین کے گھروں میں لگنے والے دینی حلقوں کی تعداد: 9

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:147 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم للبنات کے تحت حیدرآباد زون لطیف آبادکابینہ کے علاقے بسم اللہ سٹی میں ایک گورنمنٹ اسکول کی ریٹائرڈ ٹیچر کے گھر ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں آرمی پبلک اسکول کی ٹیچرز،فارما کمپنی کے اہل خانہ اور دیگر مقامی شخصیات  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے علم دین کے فضائل بتائے اور دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو بریفنگ دی۔ اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے اور مدنی چینل کے پروگرامز دیکھنے کی ترغیب دلائی نیزسیشن کے اختتام پر اہل خانہ نے مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسيم کئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کےدادو کابینہ کی ڈویژن دادو میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائےور انہیں فرض علوم سیکھنے ،سکھانے کا جزبہ دیا نیز موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جس انداز سےدینی کام کرنے کی ضرورت ہے اس طریقےسےدینی کام کرنےکاذہن دیا اوراس کےمتعلق مدنی پھول بھی دیئے۔مزید ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو علاقوں میں شیڈول بنا کر دینی کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ اور نئی مبلغہ بنانے کے اہداف دئیے ۔


دعوتِ  اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔

بعد میں زون ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ دینی حلقےکومضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی کاموں کوبڑھانے کا ذہن دیا نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےمختلف مقامات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشور وں کاسلسلہ ہوتا رہتاہے اسی حوالےسے گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی اور امیراہل سنت کی قربانیاں ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے کورس اور ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔ اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن  میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔مزیدمختلف کارکردگیوں پر کلام ہوااوران میں بہتری لانےکاذہن دیانیزجہاں کابینہ سطح پر تقرر نہیں وہاں تقرر ی مکمل کرنےکاہدف دیا۔