دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے  نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے وہیں دعوت ِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام ”تحفظ اراقِ مقدسہ “ بھی بنارکھا ہے جس کے تحت اوراقِ مقدسہ اور اللہ تبارک کے مبارک نام کی حفاظت کے لئےقراٰن محل اور اسٹوربنانے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں اوراقِ مقدسہ کو جمع کرنے کے بعد وقتِ مناسب پر سمندر میں ٹھنڈا کردیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکپتن زون ساہیوال کابینہ کے شہر میاں چنوں میں اسٹور اور قراٰ ن محل تعمیت کیا گیا ہے جس کا ریجن ذمّہ دار فیصل آباد مجلس اوراق ِمقدسہ نے وزٹ کیا اور ڈویژن ذمّہ دار کو قراٰن محل اور اسٹور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد عدنان عطاری، ریجن ذمّہ دارمجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ )