23 فروری  2022ء نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدینہ ٹاؤن دارالمدینہ زینب مسجد کے قریب مقام پر مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ، دارالمدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی فیصل آباد کی دو سطحوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں احساس ذمہ داری کے ساتھ بروقت کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری جانب پنجاب مدینہ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ معراجِ مصطفی ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔