دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ  کے تحت 13 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں اراکینِ کابینہ اور محافظینِ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن زون نے مقدس اوراق کی اہمیت اور ان کا تحفظ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مجلس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا، نگران مجلس کے دیئے گئے اہداف جلد مکمل کرنے، شعبے کو خود کفیل بنانے کا ذہن دیا اور کابینہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے سے متعلق ذمہ داران سے مشاورت بھی کی نیز المدینہ لائبریری میں خصوصی بکس بھی پیش کیا۔(رپورٹ:محمد طفیل ناصر عطاری، رکن زون)