شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 16 دسمبر 2024ء کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر کے ڈویژن سطح کے  تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران رکنِ شعبہ تعلیمی امور سیّد انس عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔ تجوید کورس کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تمام ٹیچرز کے لئے نئی کلاسز شروع کروانے پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شعبہ تعلیمی امور نے جنوری 2025ء میں ڈویژن وائزہونے والے مدرسین کے اجتماعات کے حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا وقار یعقوب عطاری مدنی، برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)