12
ستمبر 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار اور اورسیز کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبےکی
صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دی ہوئی سوچ اور آپ کے فیضان سے دعوت اسلامی
لوگوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دے رہی
ہے۔
مدرسۃالمدینہ بالغان دعوت اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰن ِ پاک پڑھایا جاتا ہے نیز اس مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائی قاریِ قراٰن،
مبلغ دعوتِ اسلامی، معلم اور ذمہ
داران بن جاتے ہیں۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جس میں اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں نیز مدرسۃالمدینہ
بالغان کم و بیش 42 ہزار قائم ہو چکے ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 22
ہزار سے زائد ہے جبکہ بیرونِ ملک میں بھی سینکڑوں مدرسۃالمدینہ بالغان قائم ہو چکے ہیں۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ختم ِقراٰن
اجتماعات کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں قراٰنِ
پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو
اسناد بھی دی جاتی ہیں۔
آخر میں نگران پاکستانِ مشاورت نے دعا کر وائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)