اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام3 مئی2020ء کو لاڑکانہ کابینہ اور دادو کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں لیکچرارز، ٹیچرز اور اہل ثروت سمیت28 شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،آن لائن کورسز کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ایک شخصیت اسلامی بہن نے ہاتوں ہاتھ 25000 روپے جمع بھی کروا دئیے۔