دعوت ِ اسلامی کی مجلس تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت12 فروری بروز بدھ لاہور جنوبی زون رائیونڈ  کے اطراف میں اوراقِ مقدسہ کے باکس خالی کئے گئے جبکہ کئی مقامات پر نئے باکس بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر اہل علاقہ سے ملاقات اور فیضان مدینہ رائیونڈ کےاطراف میں چوک درس بھی دئیے گئے ، مبلغِ دعوت اسلامی نے اہلِ علاقہ کو اوراق ِ مقدسہ کا ادب کرنے ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت، مدنی قافلوں میں سفر ، مدنی چینل دیکھتے رہنے نیز اپنے گھروں میں بھی تحفظِ اوراق مقدسہ کے لئے باکس رکھنے کا ذہن دیا۔