اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے 108 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہےجس میں ماہ اگست 2019 کی رپورٹ کے مطابق کل مساجد میں لگنے والے مدارس المدینہ بالغان کی تعداد 10326، مارکیٹوں میں لگنے والےمدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد 9506 اور تعلیمی اداروں میں مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد 622 ہے،یوں کل ملا کر پاکستان بھر میں مدارس المدینہ بالغان کی تعداد 20 ہزار454 اور کل طلبہ کی تعداد1 لاکھ 38 ہزار 185 تک پہنچتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت گرین ٹاؤن لاہور کی ایک مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا جاتا ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول درست مخارج کے ساتھ قراٰ نِ پاک کی تعلیم سے مستفیض ہوتے ہیں ۔رکنِ زون نے اس مسجد میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کا دورہ کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔