مسجد انتظامیہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران عاشقانِ رسول کی تربیت کے سلسلے میں  3جنوری2024 ء بدھ کو پنجاب کے شہرکوٹ مومن میں احکام مسجد کورس منعقد کیا گیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کےڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت کوٹ مومن تحصیل کے امام صاحبان اورمسجد انتظامیہ کے افراد اور ذمہ دران دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ و امام صاحبان کو مسجد، عمارت مسجد، چندہ،وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھائے اور شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو عمل کروانےنیز جن کاموں کو مسجد میں کرنا شرعاً منع ہے ان سے عوام کو بچانے،حکمت عملی سے سمجھانے کا طریقہ بتایا ۔

علاوہ ازیں شریعت کے مطابق مسجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا نیز بنیادی فرض علوم سیکھنے کے لئے ہر ماہ 3دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ 7دن کا فیضانِ نماز کورس، امامت کورس اور تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: مولانا عابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)