1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
فیضانِ
مدینہ کراچی میں خدامُ المساجد و المدارس
کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
Wed, 18 Jan , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جنوری 2023ء بروز
اتوار فیضانِ مدینہ کراچی میں خدامُ
المساجد و المدارس کراچی کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماعِ
پاک کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کیا گیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکا کی مساجد و مدارس کی تعمیرات کرنے کے سلسلے میں تربیت کی اور انہیں شعبہ کا دینی کام دار
الفتاء اہلِ سنت سے شرعی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے کرنے کا ذہن دیا جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)