سب خوبیاں اللہ عزوجل کیلئے ہیں جس نے خائفین کی آنکھوں
کوخوفِ وعید سے رُلایا توان کی آنکھوں سے چشموں کی مانند آنسو جاری ہوگئے اوران
ہستیوں کی آنکھوں سے آنسوؤں کے بادل برسائے جن کے پہلُو بستروں سے جدارہتے ہیں
انہوں نے تقویٰ کو اپنافخریہ لباس بنایا خوف نے ان کی نیند اوراُنگھ اُڑادی
جب لوگ خوش ہوتے ہیں تووہ غمگین ہوتےہیں
آنسوؤں نے ان کی نیند اورسکون ختم کردیاپس وہ غمگین اوردرد بھرے دل سے روتے ہیں
انہوں نے آہ وبکا کواپنی عادت اورآنسوؤں کوپانی بنالیا پاک ہے وہ ذات جس نے انسان
کوہنسایا اوررُلایا اور زندگی اور موت عطافرمائی اورماضی ومستقبل کاعلم سکھایا یہی
وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں ربّ عظیم عزوجل نے ارشاد فرمایا:
اِذَا
تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِیًّا۩(۵۸) ترجمہ کنزالایمان : جب
ان پر رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتیں گر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے ۔(پ 16,سورۃ مریم :58)
نوٹ : یہ آیت سجدہ ہے اسے پڑھنے سننے
والے پر سجدۂ تلاوت واجب ہے۔
ارشاد باری تعالٰی ہے : رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا
عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّهٗ۠(۸) ترجَمۂ
کنزُالایمان:اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے
۔(پ 30، البینہ 8)
اسی طرح حضرت
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نے ارشاد فرمایا : اللہ عزوجل کے خوف سے
آنسو کاایک قطرہ بہانا مجھے ایک ہزار دینار صدقہ کرنے سے زیادہ پسند ہے۔
(احیاء علوم
الدین کتاب الخوف والرجا. بیان فضیلۃ الخوف ج 4ص 201)
اسی طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس بندے کی آنکھوں سے خوف خداعزوجل کے سبب آنسو نکل کر چہرے
تک پہنچتے ہیں تواللہ عزوجل اس کوآگ پر حرام فرمادیتاہے اگرچہ وہ مکھی کے سر کے
برابر ہوں۔
(سنن ابن ماجہ. ابواب الزھد. باب الخزن والبکاء الحدیث
4197ص 2732)
نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رَاْسُ الْحِکْمَۃِ مَخَافَۃُ اللہ
..حکمت کی اصل اللہ تعالی کاخوف ہے۔
(شعب الایمان جلد 1 ص 470حدیث 743)
اسی طرح ایک اور
جگہ ارشاد ہوتاہے : اِذَااقْشَعَرّ قَلْبُ الْمُوْمِنِ
مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ تَحَاتّتْ عَنْہُ
خَطَایَاہُ کَمَا یَتَحَاتُ مِنَ الشَجَرَۃَ وَرَقُھَا۔جب مومن کادل اللہ تعالٰی کے خوف سے
لرزتاہے تواس سے خطائیں جھڑ جاتی ہے جس طرح درخت سے اس کے پتے جھڑتے ہیں۔
(شعب الایمان ،جلد1
،ص 491،حدیث: 802)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے پڑھاکہ خوف خدا عزوجل کے کتنے فضائل ہیں
اوراس کاکتنا زیادہ اجروثواب ملتاہے
اورآخرت میں بھی خوف خدا عزوجل بحشش ومغفرت کاذریعہ ہے اللہ عزوجل سے دعاہے کہ وہ
ہم سب کوبھی اپنا خوف عطافرمائے۔ اوراپنے خوف میں رونے والی آنکھیں عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم