اللہ پاک نے ہر انسان کو ایک باطنی قوت عطا فرمائی ہے جس کا نام خوف ہے۔خوف کا
دل سے گہرا تعلق ہوتا ہے اوردل کا اللہ پاک سے گہرا تعلق ہوتا ہےاور اسی دل کا اللہ پاک
کی ناراضی ،اس کی بے نیازی، گرفت اور اس کی طرف سے دی جانے والی سزاؤں کا سوچ کر
گھبراہٹ میں مبتلا ہو جانا خوف خدا کہلاتا ہے ۔ اللہ پاک کا خوف اس کے خاص بندوں
کو ہی حاصل ہوتا ہے اور رب العالمین خود ہی اس صفت کو اختیار کرنے کا حکم فرماتا
ہے چنانچہ اللہ پاک فرماتا ہے۔واِیَّایَ فَارْھَبُونِ ترجمہ کنزالایمان اور خاص میرا ہی ڈر
رکھو۔خوف خدا پاک میں رونا ایک عظیم الشان نیکی ہے ۔خوف خدا میں رونے سے بے شمار فوائد
حاصل ہوتے ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:1:نبی اکرم صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا۔حکمت کی اصل اللہ پاک
کا خوف ہے۔ (شعب الایمان ،باب الخوف من اللہ پاک ،ج1، ص470، حدیث:743) 2: رحمت العالمین صلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا : جو شخص اللہ پاک کے خوف سے ہوتا ہے وہ ہرگز
جہنم میں داخل نہیں ہوگا حتی کے دودھ جانور کے تھن میں واپس آجائے ۔( شعب الایمان ، ج1، ص490، حدیث: 800)3:حضرت انس رضی
اللہُ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص اللہ پاک
کے خوف سے روئے وہ اس کی بخشش فرما دے گا۔ ( کنز
العمال ج3، ص63، حدیث: 5909)4:حضرت یحیی علیہ
السلام اپنے والد گرامی حضرت ذکریا علیہ السلام کے حوالے سے فرمایا:جنت اور دوذخ کے درمیان ایک گھاٹی ہے
جسے وہی طے کر سکتا ہے جو بہت رونے والا ہو گا۔(شعب الایمان، ، 493/1، حدیث: 809)5: حضرت کعب احبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:جو شخص اللہ پاک کے ڈر سے روئے اور اس
کے آنسؤں کا ایک قطرہ بھی ذمین پر گر جائے تو آگ اُس(رونے والے) کو نہ چھوئے گی۔(درۃالناصحین،ص253)6:رسول اکرمصلی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:اللہ پاک کو اس قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ پسند
نہیں جو(آنکھ سے)اس کے خوف سے بہے
یا خون کا وہ قطرہ جو اس کی راہ میں بہایا جاتا ہے۔(احیاءالعلوم،ج4 ص200)7:امیرالمؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، جب تم میں سے کسی کو رونا
آئے تو وہ آنسؤں کو کپڑے سے صاف نہ کرے بلکہ رخساروں پر بہہ جانے دے کہ وہ اسی
حالت میں رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہو گا ۔(شعب الایمان،ج1، ص494، حدیث: 808)خوف خدا
میں رونا قرب الہٰی پانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ صد کروڑ افسوس!آج ہمارے آنسو بہتے
ہیں تو دنیا کے غموں میں بہتے ہیں۔کاش!ہمارے اشک بھی بہیں تو خوف خدا میں بہیں۔ اللہ پاک
ہمیں اپنے خوف سے رونے والی آنکھیں نصیب فرمائے ۔آمین
میرے اشک بہتے رہیں کاش! ہر دم تیرے خوف سے! یا
خدا یا الہٰی