معاشرے میں خواتین کا سب سے زیادہ واسطہ لوگوں کو پڑتا ہے،
الحمدللہ عزوجل اللہ و رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انسانیت پر بہت بڑا فضل و احسان ہے کہ اس نے صلہ رحمی کا حکم فرما کر اپنے
ماننے والوں کو ایک دوسرے کی عزت و ناموس کا محاظ بنادیا، آئیے، فرمانِ مصطفی صلی
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسم کی روشنی میں صلہ
رحمی کے متعلق سنتے ہیں تاکہ اس کو بڑھانے کا جذبہ بیدار ہو۔
۱۔ ہر حسن سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہویافقیر
کے ساتھ۔
(مجمع
الزوائد کتاب الزکوة ج ۳، ص ۳۲۳حدیث نمبر4754)
۲۔ جس نے والدین سے حسن سلوک کیا اسے مبارک ہو کہ اللہ اس کی عمر بڑھا دے۔
(مستدرک ،کتاب بالبرو الصلوة ج 5 ص ۲۱۳، حدیث ۷۳۳۹)
۳۔ صلہ رحم واجب ہے اور قطع رحم حرام اور جہنم میں لے جانے
والا کام ہے۔(بہار شریعت ج۳، ص ۵۵۸حصہ ۱۶)
رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک اسی کا نام نہیں کہ وہ سلوک
کرے تو تم بھی کرو ، یہ چیز تو حقیقت میں مکافات (ادلا بدلہ )کر نا ہے کہ اس نے
تمہاری طرف چیز بھیج دی تم نے اس کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آئی تم اس کے پاس
چلی گئی، حقیقۃً صلہ رحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو وہ تم سے جدا ہونا چاہتی
ہےتم اس کے ساتھ رشتے کے حقوق کی رعایت و لحاظ کرو۔
خواتین صلہ رحمی کو کس طرح بڑھا سکتی ہے اس کی مختلف صورتیں
درجِ ذیل ہے۔
۱۔ ان کو صدقہ یا تحفہ دینا
۲۔ انہیں کسی کام میں تمہاری مدد درکار ہو تو اس کام میں ان
کی مدد کرنا
۳۔ انہیں سلام کرنا
۴۔ان کی ملاقات کو جانا
(۵) ان کے پاس
اٹھنا بیٹھنا
(۶) ان سے بات چیت کرنا
(۷) ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آنا
(۸) محارم رشتے داروں سے ناغہ دے کر ملتے رہیں، (ایک ملنے
کو جائیں دوسرے دن نہ جائے کہ اس طرح کرنے سے محبت و الفت زیادہ ہوتی ہے، باقی
قرابت داروں سے جمعہ جمعہ ملتی رہیں یا مہینے میں ایک بار۔
ابھی ہم نے صلہ رحمی بڑھانے کے طریقے ملاحظہ کیے۔ اب سنتے
ہیں کہ صلہ رحمی سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔؟
صلہ رحمی دنیا و ہ آخرت میں فائدہ مند ہے کنزالعمال میں ہے اللہ
عزوجل سے ڈرو اور صلہ رحمی کرو کہ یہ تمہارے لیے دنیا میں زیادہ
باقی رہنے والا ہے اور آخرت میں تمہارے لیے بہتر ہے۔(کنزالعمال جلد ۳، ص ۶۳۳)
اللہ عزوجل ہمیں خوب سے خوب صلہ رحمی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں