2 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
خان بیلہ پنجاب فیضانِ مدینہ میں 19،18،17 اگست 2024ء کو 3 دن
کا روحانی علاج کورس
Thu, 5 Sep , 2024
32 days ago
شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت خان
بیلہ پنجاب فیضانِ مدینہ میں 19،18،17 اگست 2024ء کو 3 دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس
میں رحیم یار خان ڈسٹرکٹ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے
شرکت کی ۔
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے شعبہ روحانی
علاج کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری
مدنی نے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف
امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی چند
احتیاطیں بیان کیں۔
محمد عثمان عطاری مدنی نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو نئی
اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک
ہونے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: سمیر علی
عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)