پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں شخصیات کے درمیان بذریعہ اسکائپ "اپنی نماز درست کیجیے" کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل ثروت اسلامی بہن، خواتین نعت خواں، چینل سے وابستہ شخصیات، لیڈی ٹریفک پولیس اور دیگر سیاسی شخصیات و لیڈی وکلاء نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز درست پڑھنے کی اہمیت اور درست طریقے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔