جنت کیسی ہے ؟

Mon, 1 Jun , 2020
4 years ago

جنت میں ایک ایسا مکان ہے جسے اللہ عزوجل نے ایمان لانے والوں کے لیے بنائی اس میں نعمتیں ہیں جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا ہے اور ،جو کوئی مثالیں اس کی تعریف میں دی گئی ہیں سمجھانے کے لیے ہے ورنہ تو ایسا کہ سب سے خوبصورت سے خوبصورت چیز کو بھی جنت کی کسی شے سے کوئی مناسبت نہیں ، اگر جنت کی کوئی عورت زمین کی طرف جھانکے تو زمین سے آسمان تک سب جگہ روشنی پھیل جائے اور خوشبو سے بھر جائے اور ساتھ ہی ساتھ چاند و سوج کی روشنی جاتی رہے گی۔ اور ایک روایت میں آتا ہے کہ اگر حور اپنی ہتھیلی زمین و آسمان کے درمیان سے نکالے تو اس کی خوبصورتی کی وجہ سے تمام مخلوقات فتنہ میں پڑ جائیں اور اگر اپنا دوپٹا ظاہر کرتی ہے تو اس کے نور اور چمک کے آگے آفتاب ایسا ہوجائے کہ جیسے آفتاب کے سامنے چراغ ہے اور اگر جنت کی کوئی ناخن بھر چیز دنیا میں ظاہر ہو تو تمام آسمان و زمین اس سے آراستہ ہوجائیں اور اگر جنتی کا کنگن ظاہر ہو تو آفتاب کی روشنی اس طرح مٹا دے گا جیسے آفتاب ، ستاروں کی روشنی مٹا دیتا ہے، جنت کتنی وسیع ہے اسے اللہ و رسولعزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہی جانتے ہیں کہ وہ کتنی بڑی اور خوبصورت ہے۔

جنت کا اجمالی بیان:

اس میں سو درجات ہیں ہر دو درجوں میں وہ مسافت ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے رہا یہ کہ اب خود اس درجہ کی کیا مسافت ہے اس کے متعلق کوئی روایت تو معلوم نہیں، البتہ ایک ترمذی شریف کی حدیث پاک میں ہے کہ: اگر تمام مخلوق ایک درجہ میں جمع ہو جائے ، تو سب کے لیے وسیع ہے،

ٗجنت میں ایک درجہ ایسا ہے جس کے سایہ میں سو برس تک تیز گھوڑے پر سوار چلتا رہے گا مگر اس درخت کی مسافت ختم نہ ہوگی جنت کے دروازے اتنے بلند ہوں گے کہ ایک بازو سے دوسرے بازو تک ستر برس کی راہ ہوگی اس کے محل ایسے صاف و شفاف ہیں کہ اندر کا حصہ باہر اور باہر کا اندر سے دکھے گا، جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹیوں کی اور خوشبو کے گارے کی بنی ہے ایک سونے اور ایک چاندی کی اینٹ، زمین زعفران کی اور کنکریوں کی جگہ موتی و یاقوت ہے اور اور ایک روایت میں ہے کہ جنت عدن کی ایک اینٹ سفید موتی کی ایک یاقوت سرخ کی ایک زبرجد سبز اور مشک کا گارا ہے اور گھاس کی جگہ زعفران موتی کی کنکریاں عنبر کی مٹی ہے جنت میں چار دریا ہیں ایک پانی ، دوسرا ددھ، تیسرا شہد، چوتھا شراب کا پھر ان سے نہریں نکل کر سب کے مکان میں جارہی ہیں ۔ وہاں کی نہریں زمین کھود کی نہیں زمین کے اوپر رواں ہیں نہروں کا ایک کنارہ موتی اور دوسرا یاقوت کااور نہروں کی زمین خالص مشک کی ہے۔