جنت کیسی ہے ؟

Mon, 1 Jun , 2020
4 years ago

جنت:

جنت کا معنی باغ ہے اور اس کی جمع ہے جنان یعنی باغات

اور جنت وہ ہے جو مؤمنوں کے لیے بنائی گئی ہے اور جنت میں ایسی نعمتیں ہیں کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھی ہے اور نہ کسی کان نے سنی ہیں اور نہ کسی پر اس کا خیال گزرا ہے، اور وہ ہماری آنکھوں سے چھپا ہوا ہے۔

جنتیں سات ہیں:

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے سات جنتوں کا ذکر فرمایا ہے۔۱۔ جنت الفردوس ۔۲۔ جنت عدن۔۳۔ جنت النعیم۔۴۔ دارالفکر۔۵۔جنت الماوی۔ ۶۔ دارلسلام۔۷۔ اور تفسیر بیضاوی ص ۲۸۰

اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایکر وات یہ ہے کہ جنتیں آٹھ ہیں اور ان کے نام یہ ہیں۔

۱۔دارلجلال، ۲۔ دارالقرار۔ ۳۔دارالسلام،۴۔جنت عدن، ۵۔جنت ماوی ۔۶۔ جنت خلد۔۷۔ جنت فردوس ۸، جنت نعیم۔ (تفسیر صراط الجنان جلد ۴، ص ۱۸۰)

جنت عدن اور اس کی نعمتیں:

جنت عدن کے بارے میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ا للہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست قدرت سے پیدا فرمایا اس کی ایک اینٹ سفید موتی کی ہے ایک سرخ یاقوت کی ہے اور ایک سبز زبرجد کی ہے مشک کا گا را ہے اس کی گھاس زعفران کی ہے موتی کی کنکریاں اور عنبر کی مٹی ہے۔

حضر ت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں تمہارے جسموں کی قیمت جن کے سوا اور کوئی نہیں تو تم اپنے جسموں کو جنت کے بدلے میں بیچوْ (تفسیر صراط الجنان جلد ۴، ص ۲۹۶)