جنت کیسی ہے؟

Mon, 1 Jun , 2020
4 years ago

جنت کے دروازوں کی صفت :

جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور ان کی مختلف صفات ہیں جیسے ایک دروازہ ریان ہے اس دروازہ سے صرف صرف روزہ دار گزریں گے اس دروازہ کے اندر ایک دریا ہے روزے دار اس سے پانی پی کر سیراب ہوجائیں گے پھر ان کو کبھی پیاس نہیں لگے گی، ( بخاری شریف صفحہ ۲۶۹)

حضرت عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ شہادت دی کہ اللہ عزوجل واحد عبادت کا مستحق ہے اس کا شریک نہیں اور سیدنا محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس کے بندے اوررسول ہیں اور حضرت عیسی علیہ الصلوة والسلام اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اس کا وہ کلمہ ہیں جس کو اس نے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی طرف ڈالا تھا۔ اور اس کی پسندیدہ روح ہیں اور( اس نے شہادت دی کہ) جنت حق ہے اور نارحق ہے ،اللہ اس کو اس کے عمل کے اعتبار سے جنت میں داخل فرمادے گااور جنادہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ وہ جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے گا داخل ہوجائے گا۔(بخاری شریف جلد ۶، ص ۲۶۹)