دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے  ایبٹ آباد کابینہ ہزارہ زون کی جامع مسجد رانجن قلندر آباد کے امام و خطیب مولانا سراج شاہ کاظمی صاحب سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص مجلس تحفظ اوراقِ مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مجلس کے ساتھ تعاون کرنےکی عرض پیش کی۔