دعوتِ اسلامی کی مجلس  تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 18فروری2020ء بروز منگل شاہ پور کابینہ ملتان روڈ لاہور جنوبی زون کی جامع مسجد حافظ صاحب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی حلقہ لگایا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے اپنے گرد و نواح پر نظر رکھنے اور جہاں جہاں سے اوراق مقدسہ ملیں انہیں جمع کرکےاوراق مقدسہ کے بکس میں محفوظ کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمدناصر عطاری ، رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ )