محبت آخر کیا چیز ہے کہ بندہ اپنے محبوب پر سب کچھ
وار دینے کو تیار ہو جاتا ہے۔ لہذا یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ محبت کسے کہتے ہیں
؟چنانچہ امام غزالی اس کے متعلق مکاشفۃ القلوب میں فرماتے ہیں کہ محبت اس کیفیت
اور جذبے کا نام ہے جو کسی پسندیدہ شے کی طرف طبیعت کے میلان کو ظاہر کرتا ہے اگر
یہ ملان شدت اختیار کر جائے تو اسے عشق کہتے ہیں۔ اس میں زیادتی ہوتی رہتی ہے یہاں
تک کہ عاشق محبوب کا بندہ بے دام بن جاتا ہے۔ اور مال و دولت یہاں تک کہ جان تک اس
پر قربان کر دیتا ہے۔ (مکاشفۃ القلوب، ص 42)
بلا شبہ محبت خدا اور رسول ایک نعمت ہے محبت اور
عشق کے معنی و مفہوم میں ایک قدرے فرق ہے کیونکہ اللہ اور رسول سے محبت تو ہر
مسلمان کرتا ہے مگر عاشق کا درجہ کوئی کوئی پاتا ہے۔ لسان العرب میں عشق کا مطلب
یہ مذکور ہے کہ العشق فرط الحب یعنی محبت۔ میں حد سے تجاوز کرنا عشق ہے۔اعلی حضرت
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ عشق کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: محبت
بامعنی لغوی جب پختہ اور موکدہ یعنی بہت زیادہ پکی ہو جائے تو اس کو عشق کا نام
دیا جاتا ہے۔ پھر جس کی اللہ پاک سے پختہ محبت ہو جائے اور اس پختگی محبت کے اثار
ظاہر ہو جائیں کہ وہ ہما اوقات اللہ پاک کے ذکر و فکر اور اس کی اطاعت میں مصروف
رہےتو پھر کوئی رکاوٹ نہیں کہ اس کی محبت کو عشق کہا جائے کیونکہ محبت ہی کا دوسرا
نام عشق ہے۔ (فتاوی رضویہ، 21/ 115)
سیرت مصطفی صفحہ 831 پر ہے اس آیت مبارکہ کا حاصل
مطلب یہ ہے کہ ہم مسلمانوں جب تم ایمان لائے ہو اور اللہ اور رسول کی محبت کا دعوی
کرتے ہو تو اب اس کے بعد اگر تم کسی غیر کی محبت کو ان کی محبت پر ترجیح دو گے تو
وہ سمجھ لو کہ تمہارا ایمان اور اللہ اور رسول کی محبت کا دعوی بالکل غلط ہو جائے
گا اور تم عذاب الہی اور قہر خداوندی سے نہ بچ سکو گے نیز آیت کے آخری ٹکڑے سے یہ
بھی ثابت ہوتا ہے کہ جس کے دل میں اللہ رسول کی محبت نہیں یقینا بلاشبہ اس کے
ایمان میں خلل ہے یہ آیت مبارکہ اللہ رسول کی محبت کے واجب ہونے پر دلالت کرتی ہے
اور اس بارے میں امت کا کوئی اختلاف بھی نہیں ہے بلکہ یہ بہت ضروری ہے کہ ان کی
محبت ہر محبوب کی محبت پر مقدم ہو۔
عشق و محبت مصطفی ﷺ کی چند علامات: کثرت ذکر، شوق
ملاقات، اتباع شریعت، قرب محبوب کی کوشش،
جان و مال کی قربانی، حکم محبوب پر عمل، محبت اور
نفرت کا معیار، راہ خدا کے مصائب پر صبر، تبرکات مقدسہ کی تعظیم۔
عاشقان رسول راہ عشق میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی
کوشش کرتے ہیں۔ عبادت گزار عشق و محبت کی نسیم صبح سے راحت پاتے ہیں۔ عشق و محبت
رسول عاشقان رسول کے دلوں کی غذا اور ارواح کا رزق ہے۔ عشق و محبت رسول سے محروم
شخص مردوں میں شمار ہوتا ہے۔ عشق و محبت رسول سے فیض یاب ہونا فضل خداوندی ہے۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں حقیقی عاشق
رسول بنائیں۔ آمین